کاروار:20/ جولائی(ایس او نیوز)ضلع اُترکنڑامیں گذشتہ 24گھنٹوں میں 132.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، اس بات کی اطلاع محکمہ موسمیات کی جانب سے دی گئی ہے۔ ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ ماہ جولائی میں عام طورپر بارش کی شرح 987.6ملی میٹرہوتی ہے جب کہ ابھی تک 416.2ملی میٹر کی شرح کے مطابق ہی بارش ہوئی ہے۔ انکولہ میں 21.0م م، بھٹکل 21.4م م ، ہلیال 12م م، ہوناور 7.1م م، کاروار32.2م م ، کمٹہ 18.6م م، منڈگوڈ 1.6م م، سداپور 5.2م م، سرسی 15.5م م، جوئیڈا8.0م م ، یلاپور 10ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔